Surah 97 of 114
سُوْرَةُ الْقَدْرِ
Al-Qadr
The Power, Fate
1
بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے
2
اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے
3
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
4
اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر
5
وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے